پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی سے 322 ملکی و غیر ملکی مسافر لے کر کینیڈا روانہ

پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی سے 322 ملکی و غیر ملکی مسافر لے کر کینیڈا روانہ

  

کراچی (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی ایک خصوصی پرواز کراچی سے 322 ملکی اور غیر ملکی مسافروں کو لے کر کینیڈا چلی گئی۔ پی کے 797 نے ٹورنٹو کیلئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق کینیڈا اور امریکا کے مستقل رہائشی یا دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکی مسافر بھی اس پرواز سے کینڈا روانہ ہوئے ہیں، جن میں 10 بچوں کے علاوہ خواتین بھی شامل ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ سے روانگی کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کی کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے مکمل اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کے سامان پر جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کراچی سے پی آئی اے کی ٹورنٹو کے لیے یہ دوسری پرواز ہے۔

پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -