گلشن راوی، شیراکوٹ سمیت مختلف علاقوں سے گیس چوری پکڑی گئی

  گلشن راوی، شیراکوٹ سمیت مختلف علاقوں سے گیس چوری پکڑی گئی

  

لاہور (خبر نگار)سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے جی ایم شہزاد اقبال لون کی خصوصی ہدایت پر چیف انجینئر شہزاد احمد کی نگرانی میں یو ایف جی کی ٹیم نے دو جعلی نیٹ ورک اور چار مختلف مقامات سے گھریلو گیس کنکشن سے کمرشل استعمال ہونے والی گیس چوری پکڑ لی ہے۔جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن شہزاد اقبال لون کے مطابق انہیں سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے شعبہ ویجیلنس کے ذریعے رپورٹ پیش کی گئی کہ فیروزپور روڈ پر اعوان مارکیٹ میں سوئی گیس کمپنی کی مین لائن کو کٹ لگا کر پڑے پیمانے پر جعلی نیٹ ورک چلایا جا رہا ہے اور جعلی نیٹ ورک چلا کر مقامی لوگوں سے ماہانہ گیس بل بھی وصول کر رہا ہے۔ سوئی گیس کمپنی کی یو ایف جی کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے اور جعلی طریقے سے بچھایا گیا نیٹ ورک اورلائنوں اور پائپوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ اسی طرح سوئی گیس کمپنی کی ٹیموں نے بحریہ ٹاؤن میں چار گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے جبکہ گلشن راوی اور شیراکوٹ سمیت مختلف علاقوں سے گھریلو گیس میٹروں سے ورکشاپوں اور مٹھائی کی دکانوں سمیت بکریوں میں ہونے والی گیس چوری پکڑ لی ہے۔ سوئی گیس کمپنی کو لاکھوں روپے ماہانہ ریونیو کا نقصان پہنچایا جارہا تھا۔جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن شہزاد اقبال لون کے مطابق گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کروانے کے لیے درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔

گیس چوری

مزید :

صفحہ آخر -