عوام دشمن اعلانات سے سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، حلیم عادل

عوام دشمن اعلانات سے سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، حلیم عادل

  

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ تین روز سے سندھ سرکار بوکھلاہٹ کا شکارہے، پیپلزپارٹی نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا راشن بھی مارکیٹ میں فروخت ہوتا رہا، صرف لاک ڈاؤن کرنے عوام میں خوف پھیلانے کے سوا سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا، کچھ روز پہلے بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کروں گا، بلاول زرداری نے پوری پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد بھی سندھ حکومت کی کارکردگی بیان نہیں کی، کیوں کارکردگی بتانے کے لئے بلاول کے پاس کچھ نہیں تھا صرف جھوٹ بولتے رہے، افسوس کی بات ہے دو وزراء سعید غنی ہیں جو بد تمیزی میں پی ایچ ڈے کر کے بیٹھے ہیں۔

حلیم عادل

مزید :

صفحہ آخر -