بارڈرز سیل ہیں، سمگلنگ پر آہنی ہاتھو ں سے نمٹا جائیگا: عبد العلیم خان

      بارڈرز سیل ہیں، سمگلنگ پر آہنی ہاتھو ں سے نمٹا جائیگا: عبد العلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بارڈرز سیل ہیں، اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت مانیٹرنگ اجلاس ہوا جس میں وزیر خورک پنجاب نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کر کے خود ساختہ قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں، رمضان میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک نے اب تک ہزاروں من گندم برآمد کی،پنجاب میں گندم خریداری کے تمام اہداف پورے ہوں گے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،گندم،آٹیکی فراہمی یقینی بنانا اولین ذمہ داری ہے،چیلنج پورا کریں گے۔
عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -