سندھ میں 20وینٹی لیٹر زپر مشتمل پہلا دیہی آئی سی یو قائم

سندھ میں 20وینٹی لیٹر زپر مشتمل پہلا دیہی آئی سی یو قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(آن لائن)لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے دیہی سندھ کا پہلا 20بیڈ کا جدید وینٹی لیٹر سے آراستہ آئی سی یو قائم کردیا گیا ہے، سول ہسپتال جامشورو میں 15بستروں کا جدید آئی سی یو اور 25بستروں کے ہائی ڈپیڈنسی یونٹ کی تیاریاں بھی شروع کی جاچکی ہیں جن سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ سندھ کے دور دراز پسماندہ علاقوں کے غریب مریضوں کو بھی بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد میں ایک جدید آئی سی یو قائم کیا گیا ہے جس کے قیام میں سابقہ ڈائریکٹر ایڈمن کا ا ہم کردار ہے جنہوں نے ہسپتال کو جدید آلات سے لیس کیا اور ان کی انتھک محنت کے سبب باوجود اس کے کہ دنیا بھر میں وینٹی لیٹرز کی قلت ہے اب سول ہسپتال حیدرآباد میں جدید ہنگامی آئی سی یو کا قیام ممکن ہوسکا ہے۔
آئی سی یوقائم

مزید :

صفحہ آخر -