ٹائیگر فورس کا قیام اچھا اقدام،مستحق افراد کو ریلیف ملے گا، احمد ولید بخاری

  ٹائیگر فورس کا قیام اچھا اقدام،مستحق افراد کو ریلیف ملے گا، احمد ولید ...

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)احساس پروگرام کے تحت وزیراعظم عمران خان مستحقین کو ان کا حق ان کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں جو خلق خدا کی بہت بڑی خدمت ہے،ان خیالات کا اظہاراوورسیز پاکستان جنوبی افریقہ پنجاب کے ترجمان سید احمد ولید بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کا قیام بہت اچھا اقدام ہے،ایسے سفید پوش لوگ جو مانگنے کے لئے گھروں سے باہر نہیں نکلتے،اب ٹائیگر فورس کے ذریعے حکومت مستحق افراد تک راشن ان کی دہلیز تک پہنچائے گی۔سید احمد ولید بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں کو راشن دینے کا فیصلہ بہت ہی اچھا فیصلہ ہے،وزیراعظم نے لسٹیں بنانے کی بھی ہدایت کر دی ہے اور سپیشل پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو اپنے وطن لایا جا رہا ہے،یہ سب کچھ تحریک انصاف کی حکومت ہی کر سکتی تھی جس کے ہر کام میں شفافیت ہے۔سید ولید بخاری نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو جن صحافیوں نے وزیراعظم بنانے کے لئے پاکستان بلوایا ہے ان کے نام سامنے آنے چاہئیں،تاکہ باریاں لگانے والوں کی اصلیت بھی سامنے آ جائے۔

احمد ولید بخاری

مزید :

صفحہ آخر -