پشاورسمیت ملک بھر کے 35کنٹونمنٹس بورڈز میں حلقہ بندیاں مکمل
پشاور (آن لائن)پشاورسمیت ملک بھر کے 35کنٹونمنٹس بورڈز میں حلقہ بندیاں مکمل کر لی گئی ہیں 42میں سے 35کنٹونمنٹس میں 177وارڈز بنائے گئے ہیں،جبکہ 7کنٹونمنٹس بورڈز میں وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیاں روکنے کی درخواست کر رکھی ہے،وزارت دفاع 7کنٹونمنٹس میں کچھ علاقے شامل کرنے کے ساتھ ساتھ نکالنا بھی چاہتی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کردیا ہے، حلقہ بندیاں نہ ہونے والے کنٹونمٹنس میں ابیٹ آباد، شور کورٹ،کامرہ، ٹیکسلا، بہاولپور، ملیر، کریک اور کورنگی شامل ہیں جن میں بھی وزارت دفاع کی درخواست پر حلقہ بندیاں نہیں ہو سکی خیبر پختونخوا میں پشاور، نوشہرہ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، رسالپور، میں حلقہ بندیاں کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن 7کنٹونمنٹس کو چھوڑ کر پہلے مرحلے میں 33کنٹونمنٹس میں بھی انتخابات کر ا سکتے ہیں۔ کرونا کی صورتحال کے باعث کنٹونمنٹس انتخابات مزید تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات رواں ماہ ہونے تھے۔
کنٹونمنٹس بورڈ