صحافیوں کی آمریت کیخلاف جمہوریت بحالی کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش، نفیسہ شاہ

صحافیوں کی آمریت کیخلاف جمہوریت بحالی کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش، نفیسہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ صحافیوں کی آمریت کے خلاف جمہوریت کی بحالی کے لیے بہت بڑی قربانیان ہے،جمہوری معاشرہ آزادی اظہار کے بغیر نامکمل ہے،حکومت نے بدترین مثال قائم کی ہے آزاد صحافت کی آواز کو دبانے کی،موجودہ حکومت آزادی اظہار پر مختلف طریقوں سے پابندی لگا رہی ہے جس کی شدید مذمت کی جانی چاہیے۔اتوار کو یوم عالمی صحافت پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ عالمی صحافت کے موقعے پر تمام حق اور سچ کی آواز بلند کرنے والے صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ صحافیوں کی آمریت کے خلاف جمہوریت کی بحالی کے لیے بہت بڑی قربانیان ہے،کورونا وائرس جیسی وبا کا فرنٹ لائن پربہادرصحافی مقابلہ کررہے ہیں،جمہوری معاشرہ آزادی اظہار کے بغیر نامکمل ہے،حکومت نے بدترین مثال قائم کی ہے آزاد صحافت کی آواز کو دبانے کی۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ حکومت وقت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہزارون میڈیا ورکز بیروزگار ہوئے ہیں،وفاقی حکومت اپنے نااہلی کو چھاپنے کے لیے سینسرشپ کو قائم کر کے اپنا مکروز چہرہ چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزادی صحافت پر بھرپور یقین رکھتے ہیں،آج دنیا بھر میں صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت اور ورکز کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صحافیوں اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں،موجودہ حکومت آزادی اظہار پر مختلف طریقوں سے پابندی لگا رہی ہے جس کی شدید مذمت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی صحافیوں کے آئینی و قانونی حقوق کے حصول کے لیے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -