لاہور سے لندن جانے اور آنیوالی خصوصی پروازوں کے مسافروں سے فیس ماسک، سگریٹس اور شراب برآمد

        لاہور سے لندن جانے اور آنیوالی خصوصی پروازوں کے مسافروں سے فیس ماسک، ...

  

لاہور(این این آئی)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم نے مختلف کارروائیوں میں لاہور سے لندن جانے اور آنے والی خصوصی پروازوں کے مسافروں سے فیس ماسک، سگریٹس اور شراب برآمد کر لی گئی۔گزشتہ روز لندن سے آنے والی خصوصی پرواز پی کے 8757 سے آنے والے 2 مسافر وں علی حیدر اور عاقب کے سامان سے شراب کی سات بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔لاہور سے لندن جانے والی خصوصی پرواز کے مسافر ہارون احمد کے سامان سے بڑی مقدار میں فیس ماسک برآمد کر لئے گئے ہیں۔لندن جانے والے ہی مسافر امجد کے سامان سے 27 ڈبے سگریٹ برآمدکر لئے گئے۔ کسٹم حکام نے سگریٹس، شراب اور فیس ماسک قبضے میں لے کر مسافروں کو جانے کی اجازت دیدی۔

شراب برآمد

مزید :

صفحہ آخر -