سندھ حکومت کا سبزی منڈیوں میں ایس او پیز کیخلاف ورزیوں کا نوٹس

سندھ حکومت کا سبزی منڈیوں میں ایس او پیز کیخلاف ورزیوں کا نوٹس

  

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے صوبے بھر کی سبزی منڈیوں میں ایس او پیز کیخلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سبزی منڈیوں میں ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا تو منڈیاں بند کرنے پرغور کرسکتے ہیں۔اس ضمن میں وزیرزراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ صوبے بھر کی سبزی منڈیوں میں ماسک کے بغیر داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام سبزی منڈیوں میں ہجوم سے گریز کیا جائے اورسماجی فاصلہ برقراررکھا جائے۔کراچی،حیدرآباد،لاڑکانہ،سکھر، میرپورخاص،بدین،ٹھٹھہ سمیت دیگر سبزی منڈیوں کے چیئرمین حکومتی احکامات پرعمل کروائیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی سبزی منڈی میں جراثیم کش اسپرے اور سینی ٹائیزررکھے جائیں۔بغیر ماسک کے کسی کو بھی سبزی منڈیوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔منڈیوں میں ہجوم بڑھنے سے کورونا پھیل سکتا ہے، سماجی فاصلہ رکھیں۔

صوبائی وزیر زراعت

مزید :

صفحہ آخر -