آزادی صحافت پر آمرانہ سوچ کی قدغن قبول نہیں، نیئر بخاری

آزادی صحافت پر آمرانہ سوچ کی قدغن قبول نہیں، نیئر بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ آزادی صافت پر آمرانہ سوچ کی قدغن نا قابل قبول ہے۔عالمی یوم صحافت پرسیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری نے پیغام میں کہاکہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی آزادی اظہار کی جدوجہد میں صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جمہوری قوتوں کیساتھ جدوجہد میں صحافیوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافت پر دباؤ کے حربے اور ہتھکنڈے حکومتی ناکامی کے مترادف ہیں۔ میڈیا مالکان اور صحافیوں کو جبریت کے ذریعے سچی خبریت میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

نیئر بخاری

مزید :

صفحہ آخر -