سندھ حکومت کی مزید 35 فیکٹریوں کو مشروط کام کی اجازت

سندھ حکومت کی مزید 35 فیکٹریوں کو مشروط کام کی اجازت

  

کراچی (آئی این پی)حکومت سندھ نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے مزید 35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دے دی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن سائٹ انڈسٹریل زون کی 35 فیکٹریوں کے لیے جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل اور گارمنٹس فیکٹریوں کے علاوہ شوگر ملز بھی فہرست میں شامل ہیں۔سات صنعتی علاقوں سے فیکٹری مالکان نے برآمدی یونٹس کھولنے کی اجازت مانگی تھی اسی لیے فیکٹریوں کو اجازت برآمدی آڈرز پورے کرنے کیلیے دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام فیکٹریاں سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پرعمل کرنے کی پابند ہوں گی۔

فیکٹریاں،اجازت

مزید :

صفحہ آخر -