حکومت کی میڈیا پر پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، شیری رحمان

  حکومت کی میڈیا پر پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، شیری رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں،وفاقی حکومت میڈیا پر پابندیاں لگانے کے بجائے آزادیوں کو یقینی بنائے،اس حکومت نے آزادی صحافت پر مختلف طریقوں سے پابندیاں عائد کی ہیں۔اتوار کو عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ صحافیوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ آمریت کا مقابلہ کیا،آزادی صحافت ہمارے منشور کا حصہ ہے،صحافیوں کے دکھ ہمارے دکھ ہیں،آزادی صحافت کیلئے ہم نے جیلیں کاٹی ہیں،صحافیوں نے ہمارے ساتھ جدوجہد کی ہے، شیری رحمان نے کہا کہ صحافیوں نے یہ حقوق جدوجہد کر کے لیئے ہیں، حکومت کی میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -