حکومت ہسپتالوں کے انتظامی امور کا فوری جائزہ لے، مریم اورنگزیب

      حکومت ہسپتالوں کے انتظامی امور کا فوری جائزہ لے، مریم اورنگزیب

  

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا مریضوں کیلئے پنجاب میں ہسپتالوں میں بیڈز کی عدم دستیابی پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی بڑھتی تعداد اور ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بیڈز کی عدم دستیابی پریشان کن اور لمحہ فکریہ ہے،حکومت بیان بازی اور پریس کانفرنسوں کی بجائے ہسپتالوں کے انتظامی امور پہ فوری توجہ دے،۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا مریضوں کو فوری بیڈز مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا صورتحال کو سنجیدگی سے لیا جائے،حکومت اپنی ترجیحات درست کرے، تمام ہسپتالوں کے انتظامی امور کا فی الفور جائزہ لے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -