پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد سمارٹ سیمپلنگ کا آغاز
لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد اسمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کر دیا، لاہور میں کورونا مریضوں کی تلاش کے لئے اسمارٹ سیمپلنگ جاری ہے جس کے تحت مختلف مقامات سے نمونے لیے گئے جن میں ہسپتال، میڈیا ہاؤسز، گروسری اسٹورز اور پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ملتان، گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد میں بھی اسمارٹ سیمپلنگ کی گئی ہے، سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے شہر میں کورونا وائرس کی اوسطاًشرح 18 فیصد ہے، سیمپلنگ سے کورونا کی لوکل ٹرانسمیشن روکنے میں مدد ملے گی۔راولپنڈی میں بھی پنجاب حکومت کی جانب سے اسمارٹ سیمپلنگ کی گئی، ٹیموں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نمونے جمع کئے۔
سمارٹ سیمپلنگ