مشتبہ 57کرونا ٹیسٹ منفی، اسلام آباد کے سیکٹرز میں سمارٹ لاک ڈاؤن

مشتبہ 57کرونا ٹیسٹ منفی، اسلام آباد کے سیکٹرز میں سمارٹ لاک ڈاؤن

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں 57 مشتبہ افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر سیل کئے جانے والے علاقوں میں سمار ٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب سیکٹر آئی ٹین ون میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت صرف تین گلیاں ہی سیل ہیں باقی پورے سیکٹر میں لوگوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے۔اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹرز آئی-10، ون اور 4 کو کورونا کیسز سامنے آنے پر سیل کر دیا تھا جبکہ عوام کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس اور رینجرز کو بھی مذکورہ علاقوں میں تعینات کیا گیاتھا۔سیکٹر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو خاردار تارین لگا کر بند کردیا تھا بلاتصدیق کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں تھی۔حکام کے مطابق بھارہ کہو، ترلائی اور آئی-10 اسلام آباد میں کرونا کے سب سے زیادہ متاثر علاقے ہیں۔

سمارٹ لاک ڈاؤن

مزید :

صفحہ آخر -