اسلام آباد، صحافت کی آزادی کے عالمی دن پرحریت کانفرنس کامظاہرہ

  اسلام آباد، صحافت کی آزادی کے عالمی دن پرحریت کانفرنس کامظاہرہ

  

اسلام آباد (آئی این پی) صحافت کی آزادی کے عالمی دن کے موقع پر حریت کانفرنس کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے اور ریلی کا انعقاد کیا، مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں پر جھوٹے مقدمات اور گرفتاریاں کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ مسرت زہرا سمیت دیگر صحافیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر صحافیوں پر صحافیوں پر مظالم کا نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں کمیونیکیشن لاک ڈاون فوری طور پر ختم کیا جائے۔ مظاہرین نے بھارتی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافت پر بدترین پابندیاں نافذ ہیں، مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، کالے قوانین کے تحت کشمیری صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر صحافیوں پر مظالم کا نوٹس لے۔

احتجاجی مظاہرہ

مزید :

صفحہ آخر -