صحافت کو مارشل کے دور سے زیادہ آج مشکلات ہیں،حافظ حسین احمد

صحافت کو مارشل کے دور سے زیادہ آج مشکلات ہیں،حافظ حسین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ف) کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارشلائی دور سے زیادہ آج صحافت کو مشکلات اور چیلنجز درپیش ہیں اور اقتدار میں رہنے والی جماعت ہی آزادی صحافت کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن جاتی ہے، قلمکاروں کی قلم کو کنٹرول کرنے کیلئے انکے سر قلم کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے، اشتہارات کی بندش واجبات کی عدم ادائیگی میڈیا ہاؤسز کے مالکان اور کارکنان کی گرفتاری ان پر مقدمات انتہائی حد تک بڑھتے جا رہے ہیں، حافظ حسین احمد نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں تیسری تبدیلی‘ تبدیلی سرکار کا بہت بڑا کارنامہ نظر آ تا ہے یہ عجیب ستم ظریفی ہے کہ دواؤں کا سکینڈل ہو چینی و آٹے کی ذخیرہ اندوزی ہو ناجائز سبسڈی ہو یا اشتہارات میں کمیشن کا معاملہ ہو ملوث عناصر کو عہدوں سے فارغ کرنے یا اس میں تبدیلی ہی کو سزا تصور کیا جارہا ہے۔حکمران اطلاعات کے شعبوں میں نت نئی تبدیلیاں اس لئے کررہے ہیں تاکہ وہ صحافت کے حوالے سے تمام مقاصد مکمل حاصل کیے جا سکیں۔
حافظ حسین احمد

مزید :

صفحہ آخر -