پنجاب کا پہلا تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹراما سنٹر مکمل،افتتاح اگلے ہفتے

پنجاب کا پہلا تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹراما سنٹر مکمل،افتتاح اگلے ہفتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے (این این آئی)مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پنجاب کا پہلا تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹراما سنٹر مکمل ہوگیا،اگلے ہفتے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے ڈائلسزسنٹر،گائنی بلاک،دل وارڈ اورجدید لیب کے بعد پنجاب کا سب سے بڑا تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹراما سنٹر بھی مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں مکمل ہوگیا ہے۔مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد عمار آصف نے میڈیا کو بتایا پنجاب حکومت کی کوشش سے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا جدید سہولتوں سے آرستہ ٹراما سنٹر مکمل ہوگیا ہے،یہ پنجاب میں کسی بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا پہلا ٹراما سنٹر ہے،انہوں نے بتایا جدید ترین پہلا ڈائلسزسنٹر بھی مکمل طور پر آپریشنل ہوچکا ہے۔
ٹراما سنٹر

مزید :

صفحہ آخر -