وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکا آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات کو خراج تحسین

      وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکا آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ میڈیا نے معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ جمہوریت کا فروغ میڈیا کی آزادی سے مشروط ہے۔ سچ اور حق کیلئے کھڑے ہونے والے صحافی معاشرے کا چہرہ بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت ہی کسی معاشرے کے اجتماعی شعور کا آئینہ دار ہوتی ہے۔ ذمہ دار صحافت کو مذہبی، سماجی اور معاشرتی حدود و قیود سے آزاد نہیں ہونا چاہیئے۔حکومت پنجاب صحافت اور صحافیوں کی بقاء کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

خراج تحسین

مزید :

صفحہ آخر -