وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کوئی افطار پارٹی نہیں ہوئی،مرتضی وہاب

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کوئی افطار پارٹی نہیں ہوئی،مرتضی وہاب

  

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ وزیر اعلی ہاؤس میں اس سال کسی قسم کی کوئی افطار پارٹی نہیں ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل کر کے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وزیر اعلی ہاؤس میں اس سال کسی قسم کی افطار پارٹی نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں ہر قسم کی تقریبات، اجتماع پر پابندی عائد ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے سوشل میڈیا پر افطار پارٹی کی وائرل ہونے والی تصاویر کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ وائرل کی گئی جن تصاویر میں وزیر اعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما کو دکھایا جا رہا ہے وہ مئی 2018 کی ہیں۔

مرتضی وہاب

مزید :

صفحہ آخر -