حیدرآباد،کورونا مریض کے اہلخانہ کی ٹیسٹ کیلئے جانیوالی ٹیم سے بدتمیزی

حیدرآباد،کورونا مریض کے اہلخانہ کی ٹیسٹ کیلئے جانیوالی ٹیم سے بدتمیزی

  

حیدرآباد(آن لائن) حیدرآباد کے علاقے چشتیہ کالونی نورانی بستی میں کورونا کا کیس سامنے آنے پر متاثرہ شخص کے گھر والوں کے ٹیسٹ کیلئے محکمہ صحت کی ٹیم نورانی بستی پہنچی تو اہلخانہ نے مزاحمت اور بدکلامی شروع کر دی۔جس کے باعث کرونا ٹیسٹ کی سیمپلنگ کے بغیر ناکام واپس لوٹ گئی۔ واضح رہے کہ کرونا رپورٹ مثبت آنے پر گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ شہری نوید کو ساتھ لے گئی تھی۔28 اپریل کو انتقال کرجانے والے 77 سالہ ضمیر حسین کی بھی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد ان کو غسل دینے والے اور میت میں شامل دیگر افراد کا ٹیسٹ کروانے کیلئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی گئی ہے تاہم اب تک ان کے سیمپل نہیں لئے گئے۔

بدتمیزی

مزید :

صفحہ آخر -