ٹائیگر فورس آج سے پورے ملک میں کام شروع کردیگی، عثمان ڈار

    ٹائیگر فورس آج سے پورے ملک میں کام شروع کردیگی، عثمان ڈار

  

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس آج سے پورے ملک میں نظر آئے گی۔ سندھ حکومت ٹائیگر فورس کے معاملے پروفاق سے تعاون کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ سندھ نے بغیر سوچے سمجھے ٹائیگر فورس پر سیاست کی اورسندھ حکومت کے مؤقف پرحیران بھی ہوں تاہم وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا ہے۔ ایک لاکھ 54 ہزار نوجوانوں کی ذمہ داری براہ راست سندھ حکومت کو دی گئی۔ حزب اختلاف کو لگتا ہے کہ ہم ٹائیگر فورس کو ملازمتیں دینے جا رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں خود زلزلے اور سیلاب کے دوران دیہاڑیاں لگاتی رہی ہیں۔ تاہم 10 لاکھ نوجوانوں کے جذبے کی کوئی قیمت نہیں ہے۔اس سے قبل ایک بیان میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ملک کی رضا کار فورس ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس وبا سے لڑنے کے لیے مشکل حالات میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کرے گی۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -