لاڑکانہ، فرائض سے غفلت اور راشی 24پولیس اہلکار اور افسر برطرف

          لاڑکانہ، فرائض سے غفلت اور راشی 24پولیس اہلکار اور افسر برطرف

  

لاڑکانہ(این این آئی) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے عوامی شکایات اور فرائض میں غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 24 پولیس افسران و اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا ہے۔جنااہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے ان میں اے ایس آئی امداد علی دایو، حاکم علی شیخ، فرزند علی سرگانی، ہیڈ کانسٹیبلز انور علی تنیو، وحید علی سومرو، دیدار علی، کانسٹیبلز خالد، گل شیر، عبدالخالق، خمیسو خان، اسماعیل، شاہد، برکت، ادریس، قادر بخش، مدثر، عبدالخالق، ممتاز، نصیر، فضل، صدام، نوید، صدا اور اصغر شامل ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ محکمہ پولیس کا وقار بلند کرنے اور بہترین کارکردگی پر انعامات واعزازات سے نوازہ جائے گا جبکہ ناقص کارکردگی والے محکمانہ کاروائی سے بچ نہیں سکتے۔

برطرف

مزید :

صفحہ آخر -