خیر پور،سفاک شوہر نے بیوی کوسگریٹ داغنے کے بعد سر مونڈ دیا

خیر پور،سفاک شوہر نے بیوی کوسگریٹ داغنے کے بعد سر مونڈ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیرپور(این این آئی)گاؤں قبول خان گوپانگ میں خاتون کی تذلیل،ظالم شوہر نے بیوی کے جسم کو سگریٹ سے زخمی کرکے بال بھی کاٹ دیئے۔خیرپور کے نواحی گاؤں قبول خان گوپانگ کے رہائشی ضمیر گوپانگ کی خاوند کے ہاتھوں تذلیل ہونیجسم پر سگریٹ سے زخم دینے اور سر کے بال کاٹ کرتشدد کانشانہ بنانے کے خلاف متاثرہ نسیم خاتون نے میڈیا کو بتایااس کا شوہر درندہ وحشی صفت ہے جس نے انہیں متعدد بار جسمانی تشدد کا نشانے بنانے اور اپنے رشتے داروں سے رقم منگوانے کے لئے دباؤ ڈالتارہتاتھا یہ صورتحال ان کے ساتھ گزشتہ روز پیش آئی کہ ان کے شوہر ضمیر گوپانگ نے انہیں کہاکہ وہ اپنے رشتے داروں سے رقم لے کر آؤ جس پر انہوں نے اپنے شوہر سے کہاکہ وہ متعدد بار رشتے داروں سے رقم لاکر دیتی رہی ہوں واپس نہیں کئے۔انکار پرسلگتے سگریٹ سے اس کے جسم کو جلاتا رہا اور پھر قینچی لے کر اس کے سر کے بال کاٹ دئے۔ ایس ایس پی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کوٹ ڈیجی پولیس کو حکم دیاکہ ملزم کو فوری گرفتارکیاجائے، مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
خیر پور

مزید :

صفحہ آخر -