کورونا وائرس، لاہور میں موبائل واش بیسن نصب

کورونا وائرس، لاہور میں موبائل واش بیسن نصب

  

لاہور(آئی این پی) کورونا سے شہریوں کو بچانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری،لاہور میں واسا کی جانب سے مختلف مقامات پر خود کار سسٹم کے تحت چلنے والے موبائل واش بیسن بھی نصب کیے گئے ہیں۔موذی وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ہاتھ بیس سیکنڈ تک دھونا ضروری مگر پبلک مقامات پر نل کو ہاتھ لگانے سے کورونا کے پھیلاو کا خدشہ ہوتا ہے۔کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے واسا نے ڈرم میں بنے واش بیسن متعارف کروائے ہیں جن کے استعمال کیلئے ہاتھ لگانے کی ضرورت نہیں۔واش بیسن کے نیچے لگے پیڈل پر پاوں رکھ کر دبائیں تو پانی اور ہینڈ سینیٹائزر کے ذریعے باآسانی ہاتھ دھوئے جا سکتے ہیں۔واسا کے مطابق پندرہ ہزار میں ایک یونٹ تیار ہوا ہے جو سرکاری اسپتالوں اور جامع مساجد کے باہر لگائے گیے ہیں۔ہاتھ دھونے کیلئے بنے یہ موبائل بیسن ڈرم جہاں کورونا سے محفوظ رہنے کا ذریعہ ہیں وہیں ان سے پانی جیسی نعمت کو ضائع ہونے سے بچانا بھی ممکن ہے۔

موبائل واش بیسن

مزید :

صفحہ آخر -