آٹا چینی کرپشن چھپانے کیلئے 18ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑاگیا،رانا ثنا للہ
فیصل آباد (آئی این پی) سا بق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ نے کہا ہے کہ آٹا چینی بحران کے مین کردار سٹپ ڈاؤن ہو نگے تو انکوائری کے تقاضے پورے ہونگے۔اصل حقائق چھپانے کے لیے 18ویں ترمیم کا شوشہ اٹھایا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلیوں سے ملک چلے نہ اب چلیں گے ووٹ کو عزت نہ دینے کی وجہ سے پاکستان پہلے 2لخت ہوا تھا۔پاکستان ایک اور سقوط ڈھاکہ جیسے سا نحہ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ19پر غیر سنجیدہ پا لیسیاں اپنا ئی گئی سلیکٹڈ کو خود پتہ نہیں فیصلے کون کر رہا ہے۔ عمران خان اور عثمان بزدار عہدے چھوڑیں پھر نیب انکوائری کر سکتا ہے۔پی ٹی آئی کہتی ہے نون لیگ نے 30سالوں میں کیا دیا؟نواز شریف کی حکومت 9سال رہی انہوں نے ملک کو ایٹم بم دیا، موٹر وے دی سی پیک دیا، اگر وہ رہتے تو آج پاکستان ایشیاء کا ٹا ئیگر بن چکا ہو تا، پی ٹی آئی ان سے پوچھے جنہوں نے 65سال حکومت کی، انہوں نے کیا دیا؟ بنگلہ دیش میں آمریت نہیں آتی پی سی او ججز نہیں آتے ووٹ کو عزت دی جا تی ہے اس لیے ان کی کرنسی مضبوط ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں فیصلے کون کر رہا ہے عمران خان کو بھی پتہ نہیں ہے کہ ملک میں اصل اشرافیہ کون ہے۔
رانا ثنا للہ