کورونا سے سیاہ فام اور ایشین کے متاثر ہونے کی شرح زیادہ

    کورونا سے سیاہ فام اور ایشین کے متاثر ہونے کی شرح زیادہ

  

لندن(این این آئی) برطانیہ میں 7پاکستانی ڈاکٹروں کی ہلاکت کے بعد انسٹیٹیوٹ آف فسکل اسٹڈیز کی ایک نئی جامع تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی اور افریقی نژاد برطانوی شہریوں کی کورونا وائرس سے ہلاکت کی شرح سفید فام آبادی کے مقابلے میں 2.5گنا زیادہ ہے۔لندن اسکول آف اکنامک کے پروفیسر لوسنڈا پلیٹ، توس وارسک کی مرتب کردہ مشترکہ رپورٹ، پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی جانب سے اکٹھا کیے گئے ڈیٹا کے تجزیہ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے تمام ذاتوں پر ایک جیسے اثرات نہیں ہیں۔ اس کے کچھ اہم نتائج کے مطابق بلیک کیریبین آبادی کی فی فرد ہسپتال میں کورونا وائرس سے اموات سب سے زیادہ ہیں اور گورے برطانوی اکثریت سے ان کی اموات کی تعداد تین گنا زیادہ ہیں، اس کے علاوہ کچھ اقلیتی گروہوں جن میں پاکستانی اور فام سیاہ افریقی شامل ہیں، آبادی کی اوسط سے فی فرد ہسپتال میں ہلاکتوں کی تعداد اتنی ہی دیکھی گئی ہے، جبکہ بنگلہ دیشی اموات کم رہیں،تصدیق شدہ کیسز اور اموات ایک الگ کہانی بتاتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاہ فام افریقی اور پاکستانیوں کی فی فرد ہلاکتوں کی تعداد سفید چمڑی والے برٹش شہریوں کے مقابلے میں کم ہونے کی امید کی جانی چاہئے تھی تاہم فی الحال وہ موازنہ کے قابل ہیں۔رپورٹ میں ان حیرت انگیز نتائج کو ایک گراف میں دکھایا گیا ہے جس میں بتایا گیا جس میں کہ برطانیہ میں 12 لاکھ پاکستانی آبادی کے مقابلے میں 4کروڑ 23لاکھ آبادی والے گورے برطانوی لوگوں کی ہسپتال میں اموات کافی کم ہیں۔

کورونا،برطانیہ

مزید :

صفحہ آخر -