ملک بھر میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ الرٹ، گندم کوشدید نقصان

  ملک بھر میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ الرٹ، گندم کوشدید ...

  

لاہور،راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) محکمہ موسمیات نے آج سے بدھ تک ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ جس کے بعد تمام اداروں کو ریڈ الرٹ کردیا گیا۔ راولپنڈی میں واسا، آر ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو تین روز الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نالہ لئی اور بڑے نالوں کے کنارے آباد شہریوں کو بھی محتاط اور ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز بھی پنجاب کے مختلف علاقوں خوشاب، نوشہرہ کٹھہ، سگھرال، خالق آباد، جوہرآباد، ہڈالی مٹھہ، ٹوانہ گروٹ، میانوالی، مڈھ رانجھا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے زمین پر سفید تہہ بن گئی۔مسلسل موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رہی اور شہریوں کو سحری میں مشکلات پیش آئیں۔حالیہ بارشوں سے چنے اور گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد اور لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور، مرید کے،جہلم، وہاڑی، شورکوٹ، جھنگ، اوکاڑہ، گیمبر، بہاولنگر، چشتیاں، منچن آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور آزاد کشمیر میں تیز بارش سے موسم رنگین ہو گیا تو دوسری جانب کئی فصلوں کو شدید نقصان بھی پہنچا۔غیر معمولی بارشوں سے گندم کی کٹائی اور گہائی متاثر ہورہی ہے۔

موسم

مزید :

صفحہ آخر -