کورونا، ڈینگی،گندم خریداری، پرائس کنٹرول سمیت دیگر امور کی مانیٹرنگ سیکرٹریزکو ذمہ داریاں تفویض

  کورونا، ڈینگی،گندم خریداری، پرائس کنٹرول سمیت دیگر امور کی مانیٹرنگ ...

  

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس، ڈینگی،گندم کی خریداری، پرائس کنٹرول مینجمنٹ سمیت دیگر امور کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی سیکرٹریزکو ہر ڈویژن میں ذمہ داریاں تفویض کردیں۔ صوبائی سیکرٹری ہفتے میں مختص کر دہ دنوں مذکورہ ڈویژنزکے اضلا ع میں معاملات کی مانیٹرنگ کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ہر ڈویژن کے لئے تین، تین سیکرٹریز کو ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں۔

ذمہ داریان تفویض

مزید :

صفحہ آخر -