آزادی صحافت کیلئے صحافی برادری ہمیں اپنے ساتھ کھڑا پائے گی، رحمن ملک

آزادی صحافت کیلئے صحافی برادری ہمیں اپنے ساتھ کھڑا پائے گی، رحمن ملک

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ جب بھی آزادی صحافت کیخلاف بات ہوگی تو صحا فی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے،حکومت صحافیوں کی ملازمت سے بے دخلی کو فوری روکے اور انکی ملازمتوں کو تحفظ فراہم کرے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ صحافت کے عالمی دن پر دنیا بھر خصوصاً پاکستانی صحافیوں کو خراج تحسین کرتا ہوں، آج کے دن پاکستان کے شہید صحافیوں و کیمرہ مین کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتا ہوں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کسی معاشرے کے ترقی و تہذیب یافتہ ہونے کا اندازہ وہاں کے آزادی صحافت سے لگایا جاسکتا ہے، آزادی صحافت کیلئے جدوجہد میں ہمیشہ صحافی برداری کے ساتھ رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ جب بھی آزادی صحافت کیخلاف بات ہوگی تو صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ آج ہمارے صحافی تنظیمیں اسلام آباد میں اپنی جائز مطالبات کیلئے دھرنا دئیے ہوئے ہیں، صحافی برداری کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ حکومت اخبارات کے واجبات صحافتی برداری کی تنخواہوں سے مشروط کرے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صحافیوں کی ملازمت سے بے دخلی کو فوری روکے اور انکی ملازمتوں کو تحفظ فراہم کرے۔

رحمن ملک

مزید :

صفحہ آخر -