پی آئی اے کی پرواز پاکستانیوں کو لانے کیلئے 12 مئی کو امریکہ روانہ ہوگی
نیویارک (این این آئی)امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز 12 مئی کو امریکہ روانہ ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے واشنگٹن جائے گی اور پھر واپس اسلام آباد آئے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے واشنگٹن نان اسٹاپ پرواز کا دورانیہ 14 گھنٹے30 منٹ ہوگا۔پی آئی اے کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے خالی جائے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق امریکا میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 12 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق واشنگٹن سے اسلام آباد تک خصوصی پرواز کا کرایہ تقریباً 2 ہزار ڈالر ہوگا۔
پی آئی اے پرواز