کراچی، پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے بچہ جاں بحق، مقدمہ درج ، 2ملزم گرفتار

کراچی، پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے بچہ جاں بحق، مقدمہ درج ، 2ملزم گرفتار

  

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پتنگ کی ڈور سے 4 سال کے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں گلبہار تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل کی دفعہ لگائی گئی ہے، قاتل پتنگ اڑانے والے 2 ملزم باپ اور بیٹا گرفتار ہیں۔واضح رہے کہ شہرِ قائد کے علاقے ناظم آباد میں پتنگ کی ڈور سے ایک اور ننھے بچے کی جان چلی گئی تھی، معصوم پھول کی جان بچ سکتی تھی اگر پولیس اسپتال وقت پر پہنچ جاتی۔بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خون زیادہ بہہ جانے کے سبب دم توڑ گیا۔ننھے سفیان کے والد بھی بازو پر ڈور پھرنے سے معمولی زخمی ہوئے ہیں۔بچے کے گلے پر ڈور پھری تو دوپٹے سے خون روکنے کی کوشش کی اور ہسپتال منتقل کرنے تک سفیان کی سانسیں چل رہی تھیں، پولیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہسپتال نے طبی امداد فراہم نہیں کی۔دوسری جانب گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ اڑانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان باپ بیٹا ہیں۔

ڈور سے بچہ جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -