مقبوضہ کشمیر، ہندواڑہ میں 16گھنٹے طویل جھڑپ، بھارتی کرنل، میجر سمیت 4اہلکار ہلاک ، 2مجاہدین شہید

مقبوضہ کشمیر، ہندواڑہ میں 16گھنٹے طویل جھڑپ، بھارتی کرنل، میجر سمیت 4اہلکار ...

  

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں مجاہدین کے ساتھ 16گھنٹے طویل جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں چھنجی مولا کے مقام پر قابض بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔کے ایم ایس نے بتایا کہ بھارتی فوج کے آپریشن کی قیادت کرنے والے کرنل اشوتوش شرما دیگر 4 اہلکاروں سمیت ایک گھر کی تلاشی کیلئے گھسے تو مکان میں پناہ لیے ہوئے مجاہدین نے انہیں ہلاک کردیا۔اس دوران قابض بھارتی فورسز نے مزید نفری بلائی اور مکان کو گھیرے میں لے لیا تاہم مجاہدین اورقابض فوج میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔بعدازاں بھارتی فوج نے مکان کو آگ لگادی جس کے باعث دونوں مجاہدین بھی شہید ہوگئے۔کے ایم ایس کے مطابق مجاہدین سے جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل اورمیجر سمیت 4 فوجی اہلکار جبکہ بھارتی پولیس کا سب انسپکٹربھی مارا گیا۔ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں میں کرنل اشوتوش شرما اور میجر انوج سود بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں وحشیانہ کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران قابض فوج نے جعلی آپریشن کے نام پر 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔اس کے علاوہ قابض فوج نے رمضان المبارک میں بھی کئی کشمیریوں کے مکانات کو تباہ کردیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جنوبی کشمیرکے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے ڈانگر پورہ گاوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا اور مجاہدین نے فوج پر جوابی گولیاں چلائیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی فوج کو شبہ ہے کہ علاقے میں ایک سرکرہ کمانڈر سمیت تین مجاہدین پناہ لئے ہوئے ہیں۔علاقہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا۔علاقے میں نوجوانوں نے بھارتی فورسز پر پتھراو بھی کیا۔ نوجوانوں اور سرکاری افواج کے مابین زبردست جھڑپیں ہوئیں، مبینہ طور پر 30نوجوانوں کو پیلٹ سے زخم آئے۔فورسز نے علاقے میں ایک مکان کو بھی بارودی مواد سے تباہ کردیا۔جس کے بعد مجاہدین نے دوسرے مکان میں پناہ لی لیکن اسے بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا۔کل 3 مکانات کو فورسز نے تباہ کردیا

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -