طالبان نے تشدد کا سلسلہ جاری رکھا تو جواب دیا جائیگا: امریکہ

    طالبان نے تشدد کا سلسلہ جاری رکھا تو جواب دیا جائیگا: امریکہ

  

اسلام آباد (آئی این پی) افغانستان میں موجود امریکی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان نے تشدد کا سلسلہ جاری رکھا تو اس کا جواب دے سکتے ہیں۔افغانستان میں امریکی فوج نے طالبان کو غیر معمولی کھلا خط جاری کیا ہے جس میں متحارب فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ "سیاسی راستے کی طرف" لوٹ جائیں۔خط میں امریکی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مزید خونریزی کو روکنے کے لیے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا، اگر تشدد کم نہ کیا گیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکا اشتعال انگیز بیانات سے باز رہے، ہم اپنی جانب سے وعدوں کی پاس داری کے لیے پرعزم ہیں، آپ اپنی ذمے داریوں کا احترام کریں۔مزارشریف، افغانستان(شِنہوا) شمالی علاقہ میں افغان فوج کے ترجمان محمد حنیف رزائی نے کہاہے کہ شمالی صوبہ بلخ کے ضلع زری میں طالبان کے اجتماع پر جنگی جہازوں کے ذریعے حملہ میں کل 14عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔عہدیدار نے کہا کہ ہفتہ کی سہ پہر کو طالبان جنگجوں کا ایک گروہ ضلع زری کے گاں بولانی میں جمع تھا اور سکیورٹی فورسز کیخلاف منصوبہ بندی کررہا تھا تاہم جنگی طیاروں نے مخبری ہونے پر اجتماع پر حملہ کردیا جس میں 14باغی موقع پر ہلاک جبکہ6زخمی ہوگئے۔رزائی نے کہا کہ حملے میں کسی سکیورٹی اہلکار یا شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔طالبان عسکریت پسندوں کا صوبہ بلخ کے کئی علاقوں پر کنٹرول ہے، انہوں نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

امریکہ

مزید :

صفحہ اول -