کینیڈا میں پہلی بار اذان لاؤڈسپیکرسے نشر کرنے کی اجازت

      کینیڈا میں پہلی بار اذان لاؤڈسپیکرسے نشر کرنے کی اجازت

  

ٹورنٹو(آئی این پی) کینیڈا کے حکام نے پہلی بار رمضان میں مساجد سے لاؤڈ سپیکروں سے ادان نشر کرنے کی اجازت دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو، اڈمنٹون، اتاوا اور ہملٹن کے مسلمانوں کی جانب سے متعدد بار کینیڈا کے حکام سے سپیکروں کے ذریعے اذان کی آواز نشر ہونے کے مطالبوں کے بعد بالآخر کینیڈا کے حکام نے رمضان میں ظہر، عصر اور مغرب کی نماز کے اوقات میں مساجد سے سپیکروں سے اذان نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ہملٹن کے شہر ماونٹین کی مسجد کے امام جماعت سید تورا نے سپیکروں سے اذان نشر کرنے کی اجازت ملنے کے بعد کہا کہ کینیڈا کے مسلمانوں کیلئے آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس لئے کہ کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار مساجد سے اسپیکروں سے اذان نشر ہو رہا ہے اوراذان کی آواز ہمارے ہمسائے بھی سن سکتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کینیڈا کے دوسرے شہروں کی مساجد کو بھی اذان نشر کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

اذان نشر

مزید :

صفحہ اول -