کورونا کی صورتحال بدستور سنگین، سمارٹ لاک ڈاؤ ن میں 23 مئی تک توسیع کاامکان

  کورونا کی صورتحال بدستور سنگین، سمارٹ لاک ڈاؤ ن میں 23 مئی تک توسیع کاامکان

  

لاہور(خبر نگار) کورونا کی صورتحال میں سنگینی برقرار رہنے کے باعث لاک ڈاؤن میں 23 مئی تک مزید توسیع کرنے کا امکان ہے۔تاہم سمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا، جبکہ گزشتہ چار روزمیں کیسز اور ہلاکتوں میں کئی گناہ اضافہ ہو نے پر عالمی ادارہ صحت نے لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کی تجویز دے دی ہے جبکہ خفیہ اداروں اور چینی ماہرین نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی مخالفت کی تجویز دی ہے۔ تاہم لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان قومی رابطہ کمیٹی کیآئندہ ایک دو روز میں ہونے والے اجلاس کے بعد فیصلہ کریں گے۔جس میں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پر غور کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع اور آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے نئے سرے سے ایس او پی بھی جاری کیا جائے گا۔ قومی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پر عمل درآمد کے لیے جائزہ لینے کا عمل شروع کر دیا ہے اور اگلے ایک سے دو روز میں وزیراعظم پاکستان عمران خان قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کے حوالے سے اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں سنگینی برقرار رہنے کے باعث لاک ڈاؤن میں 23مئی تک توسیع کی جارہی ہے۔ تاہم اس میں ایک ہی حکم کے تحت لاک ڈاؤن میں توسیع کی جاتی ہے یاکہ مرحلہ وار توسیع کی جاتی ہے اس کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کریں گے۔

لاک ڈاؤن توسیع

مزید :

صفحہ اول -