ملک بھر میں نادراکے تمام دفاترآج سے کھل جائیں گے
اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے نادرا کے تمام دفاترآج سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،دفاتر میں داخلے کے لئے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔ترجمان نادرا کے مطابق دفاتر میں داخلے کیلئے ماسک لگانا، درجہ حرارت چیک کروانا،ہاتھوں پر سینی ٹائزرلگوانا لازمی قرار دیاگیاہے۔ترجمان نادرا کے مطابق نئی رجسٹریشن اور بائیومیٹرک تصدیق کرانے والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی، شناختی کارڈ کی وصولی کیلئے پندرہ مئی کے بعد رجوع کرنا ہوگا۔شناختی کارڈکی فراہمی سے متعلق معلومات کیلئے نادرا دفاتر آنے سے پہلے 8400 پر میسج کرنا ہوگا۔زائد المیعاد شناختی کارڈ کی مدت رواں سال جولائی تک بڑھا دی گئی ہے
نادرا دفاتر