کورونا وباء عارضی چیلنج، پاکستان چین کی طرح روایتی طب سے جلد قابو پالے گا: یاؤ جنگ

  کورونا وباء عارضی چیلنج، پاکستان چین کی طرح روایتی طب سے جلد قابو پالے گا: ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں چینی سفیریاؤ جنگ نے ایک بار پھر امید ظاہر کی ہے کہ کورونا وبا عارضی چیلنج ہے جس پر پاکستان جلد قابو پالے گا، پاکستان میں کورونا وائرس سے شرح اموات کم ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہاں کورونا وائرس کے متاثرہ زیادہ تر مریض جوان افراد ہیں، ان جوان افراد میں بھی وائرس کی ہلکی علامات ہیں لہٰذا علاج آسان ہے۔ روایتی چینی طب کی طرح پاکستان میں بھی جڑی بوٹیوں سے کورونا کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ کورونا وبا عارضی چیلنج ہے جس پر پاکستان جلد قابو پالے گا۔چین کے سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چینی سفیریاؤ جنگ نے کہا کہ جب چین کو کورونا کے سخت چیلنج کا سامنا تھا، تو پاکستان نے چین کی مدد کیلئے سب سے بہتر کام کیا۔فروری میں پاکستان میں پہلی مرتبہ تصدیق شدہ کیس کی اطلاع ملی تو چینی حکومت، مقامی حکومتوں اور کاروباری اداروں اور سول سوسائٹیز نے بھی پاکستان کو مدد فراہم کرنا شروع کر دی۔ چین پاکستان کی مدد کیلئے طبی سامان اور کئی طبی ٹیمیں پاکستان بھیج چکا ہے۔

چینی سفیر

مزید :

صفحہ اول -