پرویزالٰہی کا اسد قیصرکو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

  پرویزالٰہی کا اسد قیصرکو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 4 مئی بروز پیر 1:30 بجے دوپہر پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کریں گے۔ اجلاس میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کی مشاورت سے 8 مئی کو بلائے گئے اسمبلی اجلاس کیلئے ایس او پیز تیار کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی نے کورونا وائرس سے متاثرہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے اسد قیصر اور ان کے اہل خانہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پرویز الہٰی

مزید :

صفحہ اول -