امریکہ میں ہلاکتیں رپورٹ شدہ تعداد سے زیادہ ہونے کے خدشات

امریکہ میں ہلاکتیں رپورٹ شدہ تعداد سے زیادہ ہونے کے خدشات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 65000 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں لیکن کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاط سے متعلق ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایاگیاکہ سات سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں آٹھ مارچ سے 11 اپریل کے دوران ہونے والی ہلاکتیں عام حالات میں ہونے والی ہلاکتوں سے 50 فیصد زیادہ ہیں۔محققین کے مطابق کم از کم 9000 مزید ہلاکتیں ایسی ہیں جوممکنہ طور پر اس وائرس کے باعث ہوئی ہیں۔امریکہ میں اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ لیکن آبادی کے تناسب سے کچھ یورپی ممالک سے کم ہیں۔
امریکہ ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -