وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی ارکان قومی اسمبلی کا ویڈیو لنک اجلاس آج ہو گا

  وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی ارکان قومی اسمبلی کا ویڈیو لنک اجلاس آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ارکان قومی اسمبلی کا ویڈیو لنک اجلاس آج پیر کو ہو گا۔ وزیر اعظم کورونا کی صورت حال پر ارکان قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔ آج ہونے والے اجلاس میں پارٹی اراکین سے موجودہ صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔ وزیر اعظم ارکان کے تحفظات اور شکایات بھی سنیں گے جبکہ ارکان اپنے اپنے حلقوں کے مسائل اور کورونا کی صورت حال اور ریلیف اقدامات پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔
پارٹی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -