18ویں ترمیم پر بارگیننگ ہوگی نہ ہی احتساب پر کوئی ڈیل،فواد چوہدری

18ویں ترمیم پر بارگیننگ ہوگی نہ ہی احتساب پر کوئی ڈیل،فواد چوہدری

  

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنا لو جی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نہ احتساب پر کو ئی ڈیل ہو گی اور نہ ہی 18ویں ترمیم پر کو ئی بارگین ہو رہی ہے۔ سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرفواد چوھدری نے کہا کہ احتساب پر ڈیل تحریک انصاف کی سیاست کی نفی ہے وزیر اعظم عمران خان احتساب کے معاملے پر بالکل واضح ہیں کہ کر پشن کر نے والوں کو نہیں چھو ڑا جا ئے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ نہ احتساب پر کو ئی ڈیل ہو گی اور نہ 18ویں ترمیم پر کوئی بارگین چل رہی ہے یہ سب اپو زیشن جما عتیں ڈرامہ کر رہی ہے کہ 18ویں ترمیم میں چھیڑ چھا ڑ کی جا رہی ہے۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -