ملکی برآمدات کا 25ارب ڈالر کا ہدف حاصل نہیں ہوسکتا،عبدالرزاق داؤد

ملکی برآمدات کا 25ارب ڈالر کا ہدف حاصل نہیں ہوسکتا،عبدالرزاق داؤد

  

لاہور(این این آئی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کی جاری صورتحال کے باعث ملکی برآمدات کا 25ارب ڈالر کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سال برآمدات کا ہدف 22 ارب ڈالر تک کم ہوسکتا ہے۔مشیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ ماہ برآمدات میں 50 فیصد تک کمی آئی جبکہ جاری صورتحال کے باعث ترسیلات زر بھی کم ہوئیں۔عبدالرزاق داؤد نے آئندہ مہینوں میں صنعتی شعبہ کھولنے کا عزم بھی ظاہر کیا تاکہ مقامی برآمدکنندگان جاری صورتحال اور عالمی تجارتی منڈی میں اہم تبدیلی سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں -

عبدالرزاق داؤد

مزید :

صفحہ اول -