سندھ حکومت کا پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ

  

کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر کے بعد پی اے ایف میوزیم میں آئیسولیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر کے لیے ابتدائی طور پر 30 ملین روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر میں آئسولیشن سینٹر کیلئے سندھ حکومت نے 134 ملین روپے خرچ کیے تھے۔ پی اے ایف میوزیم میں جگہ دینے پر پاک فضائیہ کے شکرگزار ہیں۔

مرتضی وہاب

مزید :

صفحہ اول -