شوبز میں ڈسپلن اور قواعد و ضوابط کے مطابق چلتی ہوں،صوفیہ احمد

  شوبز میں ڈسپلن اور قواعد و ضوابط کے مطابق چلتی ہوں،صوفیہ احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ اگر ماں باپ ڈسپلن اور قواعد و ضوابط کے پابند ہوں گے تو بچے بھی اس کا مثبت اثر لیتے ہیں اور یہ رجحان پورے خاندان میں سرایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپلن کے حوالے سے ہمیشہ آرمڈ فورسز کی مثال دیتی ہوں اور یہی ڈسپلن اس ادارے کی عزت اور مقام کی اصل وجہ ہے۔ زندگی میں ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے والے افراد دوسرے لوگو ں کی نسبت زیادہ کامیاب ہوتے ہیں، نہ صرف اپنی نجی زندگی بلکہ شوبز میں بھی ڈسپلن اور قواعد و ضوابط کے مطابق چلتی ہوں کیونکہ اس سے آپ کی شخصیت کا مثبت پہلو اجاگر ہوتا ہے۔ صوفیہ احمد نے کہا کہ بے ہنگم اور قواعد و ضوابط کے بغیر زندگی بسر کرنے والوں سے سخت چڑ ہے۔
اور میری ایسے لوگوں سے نہیں بنتی۔

مزید :

کلچر -