شلوار قمیص پسندیدہ لباس ہے،اداکار و گلوکار علی ظفر

شلوار قمیص پسندیدہ لباس ہے،اداکار و گلوکار علی ظفر

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارعلی ظفر نے شلوار قمیض کو اپنا پسندیدہ لباس قرار دیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے صارفین بہت پسند کررہے ہیں۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اْنہوں نے پاکستان کا قومی لباس یعنی شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا ہے۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شلور قمیض کا ایک اپنا لْطف ہے۔‘گلوکار کی اِس تصویر کو پسند کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین نے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور اس کو پسند کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر کو یہ لباس بہت اچھا لگ رہا ہے او ر بڑی تعداد میں لوگوں نے اس کی تعریف کی۔

مزید :

کلچر -