سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کو بچپن کی یادیں ستانے لگیں

  سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کو بچپن کی یادیں ستانے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ شگفتہ اعجاز نے بچپن کی یادیں تازہ کرنے کے لئے اپنے گھر میں گاؤں کا ماحول بنا لیا ہے۔شگفتہ اعجاز کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات کے ایک چھوٹے سے قصبے سے ہے جس کی یاد میں اپنے گھر کی چھت کو ہی انہوں نے گاؤں کی شکل دے ڈالی، اس گاؤں کا نام انہوں نے سوہنا سکھ وال رکھا ہے۔انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے گاؤں کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مٹی کے چولہے پر کھانا اور چائے بنا رہی ہیں جبکہ ایک اور ایک تصویر میں وہ چارپائی پر لیٹی بھی نظر آرہی ہیں۔

مزید :

کلچر -