زندگی میں کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں، احسن خان

زندگی میں کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں، احسن خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارو ماڈل احسن خان نے کہا ہے کہ میر ے حلقہ احباب میں ایسے ہی لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہے اور میں ان کی بے پناہ عزت اور قدر کرتا ہوں۔ احسن خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ابھی تومیں فن کی الف ب سیکھ رہا ہوں اور کبھی بھی خود کو پرفیکٹ نہیں سمجھتا،اگر کسی کے ذہن میں یہ سوچ آ جائے تو اسے جان لینا چاہیے کہ اس کا زوال شروع ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کامیابیوں کے ساتھ ناکامیاں بھی دیکھی ہیں لیکن میں نے مایوس ہونے کی بجائے ان سے سبق سیکھا ہے اور ان سے تقویت حاصل کی ہے۔

جس سے مجھے آگے بڑھنے اور اپنے اہداف حاصل کرنے میں آسانی رہی ہے۔

مزید :

کلچر -