ڈرامہ”میرے پاس تم ہو“کو غیر معمولی کامیابی ملی،مہک نور

  ڈرامہ”میرے پاس تم ہو“کو غیر معمولی کامیابی ملی،مہک نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ اور پرفارمرمہک نور نے کہا ہے کہ سٹیج ڈرامہ”میرے پاس تم ہو“کو غیر معمولی کامیابی ملی تھی اس جیسے ڈرامے روز روز نہیں پیش کئے جاتے،اس ڈرامہ میں میری ڈانس پرفارمنس کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔مہک نور نے کہا کہ ہمارا معاشرہ تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے مثبت سمت دینے کیلئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا، اب والدین بچیوں کو بھی تعلیم دینے پر توجہ دے رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔مہک نور نے کہا کہ ٹی وی، فلم اور تھیٹر میڈیاکی ہی ایک شکل ہے حکومت کو چاہیے کہ معاشرے کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقداما ت کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے اجاگر کرے۔

جس سے لوگوں کو جلد آگاہی دی جا سکتی ہے اور اس کے فوری نتائج بھی ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں کے بعد نئی نسل پروان چڑھتی ہے اور ہمارا معاشرہ آج تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے، اسے مثبت سمت دینے کیلئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہی وہ وقت ہے جس نے ہمارے آنے والے سالوں پر اثرات مرتب کرنے ہیں۔

مزید :

کلچر -